اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے روزنامے یدیعوت آحارانوت نے تجزیہ کار ناداو ایال کے مضمون کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے اندرونی سلامتی کے مشیر تساحی هنگبی کی برطرفی کے بعد اب کوئی بہانہ باقی نہیں رہا، کیونکہ 7 اکتوبر کی شکست کی قیمت ادا نہ کرنے والا واحد اعلیٰ عہدیدار صرف وزیرِاعظم نتن یاہو ہیں۔
اخبار کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ، وزیرِ جنگ، داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے سربراہ، فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ، جنوبی محاذ کے کمانڈر اور غزہ ڈویژن کے سربراہ سبھی کو اس واقعے کے بعد برطرف کیا جا چکا ہے۔
یدیعوت آحارانوت نے زور دیا کہ "جو بھی اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی ناکامی میں شریک تھا، اُسے اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔"
اخبار نے مزید لکھا: "اب وقت آ گیا ہے کہ نتن یاہو اپنے گھر جائیں، خواہ وہ کتنی ہی تقاریر کریں یا آنسو بہائیں۔"
آپ کا تبصرہ